ویب ڈیسک : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم سے متعلق خبر سامنے آگئی ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آج ہورہے 11ویں میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقا نے بیٹنگ سے پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا، اسی طرح افغانستان کی ٹیم بھی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم روٹ، آرچر اور بین ڈکٹ نے مزاحمت کی۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ روٹ 37، آرچر 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جانسین اور ملڈر نے 3، 3 اور مہاراج نے دو کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا۔