ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب، خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار

لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب، خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروالیا گیا ، ساتھ ہی اغواء میں ملوث خاتون سمیت تین ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق مبرا اور اریبہ نام کی بہنیں تیرہ نومبر کو سکول سے واپسی پر لاپتہ ہوئیں ، بچیوں کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔

پولیس نے بتایا کہ کلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے تفتیش کی گئی، جس کے بعد اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس نے ایک خاتون سمیت تین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمہ خاتون بچیوں کو ورغلاء کر ساتھ لے کر گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے واردات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔