ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پل کو اڑانے کا دہشتگرد منصوبہ ناکام بناکر پولیس نے بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا؛ وزیرداخلہ

پل کو اڑانے کا دہشتگرد منصوبہ ناکام بناکر پولیس نے بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا؛ وزیرداخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کا  منصوبہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

محسن نقوی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بنوں پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا، کہا کہ بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنایا، پولیس نے منصوبہ ناکام بنا کر بنوں کو بڑی تباہی سے بچایا۔ 

وزیرداخلہ نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع پل کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔