سٹی 42 : وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے بہن بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں ضروری سامان بشمول خیمے، ترپال شیٹس، جیری کینز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں، مصر سے امدادی سامان غزہ کی جانب روانہ کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فائونڈیشن کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی 25 کھیپ ہے۔ پاکستان اب تک 2,427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔