ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی؛ پولیس کے سرچ آپریشنز ، مزید 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرِ حراست

راولپنڈی؛ پولیس کے سرچ آپریشنز ، مزید 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرِ حراست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : راولپنڈی پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں  کو حراست میں لیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1487 گھر،1011 دوکانیں،33 ہوٹل،03 ہاسٹل اور مجموعی طور پر 2322 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران 10 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں  کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ آپریشنز کے دوران،01 سرائے،04 بس/ ٹرک اسٹینڈ اور کرایہ داروں کے کوائف کی بھی چیکنگ  کی گئی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز تھانہ پیرودھائی،گنجمنڈی،سٹی،وارث خان، اوع دیگر کی حدود  میں کیے گئے، جس کے دوران کوائف کرایہ داری کا  اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف 13 مقدمات درج کیے گئے۔