ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ منزہ عارف نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ کیوں دیا؟

اداکارہ منزہ عارف نے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ کیوں دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ منزہ عارف نے کئی ڈراموں میں کام کیا جس کو ناظرین نے خوب سراہا، حال ہی میں اداکارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اپنے کیرئیر اور ازدواجی زندگی سے متعلق بات کی۔

حال ہی میں ختم ہونے والے سپرہٹ ڈرامہ’ شیر‘ میں اداکارہ منزہ عارف نے شاندار اداکاری کی اور مداحوں کے دل جیتے اس سیریل میں وہ مقبول کردار شیرزمان(دانش تیمور)  کی حقیقی والدہ کے طور پر نظر آئیں۔

منّزہ عارف کا تعلق لاہور سے ہے جہاں وہ بطور ایجوکیشنِسٹ کام کرتی تھیں۔ اسی دوران انہیں ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے اداکاری کو اپنا مستقل پیشہ بنا لیا۔ آج وہ کراچی میں مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے سب سے بڑا سہارا ان کے شوہر ہیں، انہوں نے کہا کہ’ ان کے شوہر ہمیشہ ان پر بھروسہ کرتے ہیں، انہوں نے کبھی بھی ان کے کیریئر یا فیصلوں پر پابندی نہیں لگائی۔

منّزہ عارف نے شو میں ایک دلچسپ بات بھی شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ’ چونکہ وہ کراچی میں کام کے سلسلے میں طویل عرصہ رہتی ہیں، اس لیے انہوں نے مذاق میں اپنے شوہر سے کہا کہ "آپ چاہیں تو دوسری شادی کر لیں،
لیکن ان کے شوہر نے فوراً پوچھا’تم یہ کیوں کہہ رہی ہو؟ کیا تمہارے ذہن میں کچھ ہے؟‘

اداکارہ نے بتایا کہ یہ صرف ایک ہلکا پھلکا مذاق تھا، لیکن ان کے شوہر نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور ہمیشہ کی طرح ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔