ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رجب بٹ کی نائٹ کلب میں لڑکیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

رجب بٹ کی نائٹ کلب میں لڑکیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف یوٹیوبر  رجب بٹ جو ان دنوں بیرون ملک میں مقیم ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کررہی ہے جس میں ان کو نائٹ کلب میں لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے سامنے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ 

رجب بٹ معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، جو اپنے فیملی ولاگز اور ٹک ٹاک لائیو سیشنز کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد اب 8.2 ملین سے زائد ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 2.7 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔ رجب بٹ کو ولاگنگ کی مختصر مدت میں ہی کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت وہ پاکستان میں مختلف مقدمات کے باعث برطانیہ میں مقیم ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی ویڈیو کافی گردش کرہی ہے جس میں رجب بٹ کو برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں ایک لڑکی کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا،یہ ویڈیو کسی نے خفیہ طور پر ریکارڈ کی، جو واضح نہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے فوراً انہیں پہچان لیا۔ یہ ویڈیو سب سے پہلے انسٹاگرام پیج ’’وائرل ورس‘‘ نے شیئر کی۔

 سوشل میڈیا صارفین اس نئی ویڈیو پر شدید ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں اور رجب بٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے طنزیہ طور پر لکھا ’’اب ان کی ماں کہے گی کہ وہ اپنی بہن کو چھوڑنے گیا تھا۔‘‘ ایک اور نے کہا، ’’یہ کھانسی کی شربت کے اثرات ہیں، کچھ نہ کہیں۔‘‘

مزید ایک طنز یہ بھی کیا گیا ’’اب اس کی ماں کہے گی کہ دوستوں نے اسے زبردستی کلب لے جا کر نیند کی گولیاں دے دی تھیں۔‘‘