ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلا دیش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہوگئی، 300سےزائد زخمی

بنگلا دیش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہوگئی، 300سےزائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بنگلا دیش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہوگئی، 300سےزائد زخمی ہوگئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق  بنگلہ دیش میں زلزلے سے اب تک دو بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ان میں سے چار ڈھاکہ میں، پانچ نرسنگدی میں اور ایک نارائن گنج میں ہے۔

اس واقعے میں بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر نے ایک بڑے زلزلے کی پیشگی وارننگ دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں کسی بھی وقت آٹھ کی شدت کا زلزلہ آسکتا ہے۔

 گزشتہ چند دہائیوں میں دارالحکومت ڈھاکہ اور اس کے گردونواح میں آنے والے زلزلوں میں جمعے کو آنے والا یہ سب سے مضبوط اور سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ تھا۔

اس وقت بنگلہ دیش کے دیگر علاقوں میں 4 سے 5 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔ تاہم ان کی ابتداء بنگلہ دیش سے باہر تھی۔