ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ، ڈاکو ہلاک

گرین ٹاؤن میں سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ، ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:سی سی ڈی کا رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک،پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا گرین ٹاؤن میں مبینہ مقابلہ سی سی ڈی صدر کے ساتھ ہوا۔

پولیس کے مطابق مبینہ مقابلہ میں زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، سی سی ڈی ٹیم زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لئے لے جا رہی تھی۔ 

گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا،زیر حراست ملزم کامران ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔ 

ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئےمردہ خانہ منتقل کر دی۔