اختر ضیاء: چونیاں/20 لاکھ روپے نقدی و چھ تولے طلائی زیوارت برآمد،ڈکیت گینگ کے 03 ملزمان گرفتار، تھانہ الہ آباد پولیس کی ایس ایچ او ابرار جمیل خاں کی سربراہی میں کامیاب کاروائی۔
اطلاعات کے مطابق ڈکیٹ گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کیا گیا، لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، ملزمان نے الہ آباد کے رہائشیوں سرفراز احمد اور امجد مقصود کے گھروں سے لاکھوں روپے کی وارداتیں کی تھیں۔
تھانہ الہ آباد پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیٹ گینگ کو ٹریس کیا۔
20 لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے کے طلائی زیورات واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔