ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 افغان رہنما کی 4  ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے

Foreign Office, Afghanistan Pakistan trade, Afghan Taliban, Fitna Alhindustan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  افغان سرزمین قتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ افغان رہنما کی جانب سے 4  ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ بات پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں پاکستانی اور غیر ملکی صحافیوں کے لئے نیوز بریفنگ میں بتائی۔ 

 پاکستان کے فارن آفس کے ترجمان  نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ افغان طالبان حکومت کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی حمایت کرنے کی وجہ سے پاکستان نے سرحد بند کی۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل عام کا لائسنس نہیں ہے۔ ہم تجارت کے بجائے انسانی جانوں کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں۔

ترجمان  نے کہا کہ افغانستان کی زمین کو قتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کےلوگ دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ 

ترجمان نے نوٹ کیا کہ اب سرکردہ افغان رہنما کی جانب سے چار ہزار خود کش بمباروں کو پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی سچائی ہے۔

 مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہیومن رائتس کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان  نےکہا، بھارت مسلسل مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں کر رہا ہے، پاکستان عالمی برادری اقوام متحدہ متعلقہ اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔