ارشاد قریشی : نیب کی ٹیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیر مین عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روآنہ ہوگئی۔
تفصیلا ت کے مطابق نیب ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ نیب کی ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈاریکٹر نیب مستنصر امام کررہے تھے ۔ نیب کی ٹیم چھ گھنٹے اڈیالہ جیل میں موجود رہی، عمران خان سے تفتیش کے بعد نیب کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔