آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ، وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول

جی ایچ کیو، لیفٹیننٹ جنرلز ، وزارت دفاع ،سٹی42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ، جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام و ڈوزیئر وزارت دفاع کو بھجوا دیئے۔

  جی ایچ کیو کی جانب سے ملنے والے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی گئی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر بھی انہی   لیفٹیننٹ جنرلز میں سے ہو گا۔

 لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام پہلے نمبر پر شامل،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

 فور اسٹار جنرلز کی تعیناتیوں کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے نمبر پر ہیں،سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے، لیفٹیینٹ جنرل محمد عامر کا نام  چھٹے نمبر پر شامل ہے۔

 آئین کے تحت مسلح افواج میں فور اسٹار تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کا ہے، فور اسٹار تعیناتیوں کی رسمی منظوری صدر مملکت دیتے ہیں۔دوسری جانب خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ  وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی انشاءاللہ سمری کی PMO میں وصولی کنفرم وقت پر کی جاۓ گی۔