موٹر سائیکلوں کی بڑھتی قیمتیں،کمپنیز کا شہریوں کی آسانی کے لئے اہم اقدام

موٹر سائیکلیں، قوت خرید ، کمپنیاں ، بغیر سود ،سٹی42
کیپشن: Bikes,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( شہزاد خان ابدالی)عوامی سواری موٹر سائیکلوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی قوت خرید ختم کردی۔مختلف کمپنیز کی سیلز میں کمی کا سلسلہ جاری، بکنگ پر دینے والی کمپنیاں گاہکوں کو بغیر سود قسطوں پر بایئکس خریدنے کی ترغیب دینے لگیں ۔ 

ایک وقت تھا جب مختلف کمپنیوں کی بائیکس خریدنے کیلئے 15 سے 20 دن ایڈوانس رقم دینا پڑتی تھی لیکن اب کمپنیاں بغیر سود قسطوں پرگاہکوں کو بائیکس لینے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ کمپنیوں کے کاروباری رویوں میں اتنا فرق سیلز کم ہونے سے آیا ہے۔
جب ڈالرکی قیمت نے200 کی سطح عبور کی تو یاماہا، ہنڈا، سوزوکی سمیت چائنیز کمپنیوں کی بائیکس بے تحاشا مہنگی ہوگئیں جس سےگاہکوں کی قوت خرید کو شدید دھچکا لگا اورعوام نے سستی سواری سے منہ موڑنا شروع کردیا۔ فروخت میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے کمپنیوں کو چکرا کررکھ دیا اورکمپنیاں اب گاہکوں کو بغیر سودقسطوں پربائیکس آفر کررہی ہیں مگر پھر بھی خریدارکم ہیں ۔میکلوڈ روڈ مارکیٹ کے ڈیلرزکہتے ہیں حکومت ایکسپورٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے تو ڈالر نیچے آئے، تبھی بائیکس بھی سستی ہوں گی اور صارف کی پہنچ میں آئیں گی۔