برطانوی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات

 برطانوی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی سی بی چیئرمین اور انگلینڈ کے ہائی کمشنر نے سابق وزیر اعظم کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور رمیز راجہ نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی اور اُن کی عیادت کی۔ اس بیٹھک میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

عمران خان کو بتایا گیا انگلش ٹیم 17سال بعد 27نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے شیڈول ہے۔

عمران خان نے چیئرمین پی سی بی اور برطانوی ہائی کمشنر کو ٹیسٹ سیریز دھرنے یا لانگ مارچ کی وجہ سے متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’آپ تیاریاں جاری رکھیں ہماری تحریک کی وجہ سے پنڈی ٹیسٹ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا‘۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارت خانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔