اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

 اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر جَلد ماں بننے کی خوشخبری سنا دی ہے۔

ارمینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ’بے بی شاور‘ سے لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں ارمینہ خان کو ہلکے خاکی رنگ میں ملبوس خوبصورت پس منظر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ارمینہ خان  نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ماں بننے کے مرحلے کو اپنے لیے زندگی کا سب سے خوبصورت اور بڑا پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔ارمینہ خان کو اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے خوب مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2020 کے آغاز میں فلم ’جانان‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے دوست فیصل خان سے شادی کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer