گرین ٹاؤن ؛امتحانات میں نمبرکم آنے پر 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی

A 17-year-old girl committed suicide
کیپشن: suicide girl
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے، ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے،خودکشی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نویں جماعت طالبہ نے امتحانات میں نمبر کم آنے پر خود کو گولی مار لی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں  نویں جماعت طالبہ نے امتحانات میں نمبر کم آنے پر خود کو گولی مار لی۔گرین ٹاؤن میں17 سالہ اقصی نے خود کشی کر لی،اقصی نےنویں جماعت میں نمبر کم  آنےپر خودکشی کی، پولیس نے جائے وقوعہ سےشواہداکٹھےکر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا، پولیس کا کہناتھا کہ تفتیش کےبعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ ڈیفنس فیز 4 میں رونما ہوا تھا، امتحانات میں کم نمبر آنے 21 سالہ نیہا نے دلبرداشتہ ہو کرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی،پولیس کا کہناتھا کہ اکیس سالہ نیہا نے گلے میں پھندا ڈالکر خودکشی کی،امتحانات میں کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہو کر نیہا نے خودکشی کی،پولیس نے نیہا کی لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی تھی۔

علاوہ ازیں یہ بھی اطلاعات موصول ہوئیں تھی کہ اکیس سالہ نیہا چند روز قبل ڈینگی کا بھی شکار ہوئی تھی،طالبہ ذہنی دباؤ کا شکار تھی،ورثاء نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔

یاد رہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، عشق میں ناکامی، محبوب کا ناراض ہوجانا اور  ذہنی تناؤ ہے، زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہے۔