پی سی بی کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

 PCB decided changes
کیپشن: PCB
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ۔
 پی سی بی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں آنےوالے دنوں میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا، دوماہ سے انگلینڈ میں مقیم عتیق الزمان رواں ہفتے لاہور پہنچ کرمستعفی ہو جائیں گے، ‏عتیق الزمان نے قریبی دوستوں کو آگاہ کردیا کہ ان کا بورڈ میں مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں اور وہ استعفی دیکر واپس انگلینڈ جائیں گے۔

‏باؤلنگ کوچ محمدزاہد اور ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن پہلے ہی اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ‏ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر ندیم خان کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہیں، ندیم خان کوہٹانے پرغور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر اور شعبہ ڈومیسٹک کو ایک مرتبہ پھر الگ کرنےپرغورکیا جارہا ہے،‏نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے لگائے جانےوالےڈومیسٹک کوچز پر بھی سوالیہ نشان ہے، جس کی وجہ سے ڈومیسٹک کوچز کو بھی عہدوں سے الگ کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer