وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے نئے ڈی جی رینجرز پنجاب کی ملاقات

CM Punjab with DG Rangers
کیپشن: CM Punjab with DG Rangers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل سیدآصف حسین کی ملاقات, وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرزپنجاب کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل سیدآصف حسین کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل سیدآصف حسین سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے میجرجنرل سیدآصف حسین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے وطن عزیز کی سرحدوں کے دفاع اور قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے پنجاب رینجر ز کے افسروں اورجوانوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وطن عز یز کے دفاع میں مصروف عمل پنجاب رینجرز کے بہادر افسروں اورجوانوں کی خدمات پر فخر ہے۔ قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے۔

سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں جبکہ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب بھی موجود تھے۔