جنید ریاض: برائلر گوشت کا ریٹ 364 روپے کلو کی سطح پر برقرارہے جبکہ فارمی انڈے 185 روپے درجن ہیں۔
برائلر مرغی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا ریٹ 251 روپے کلو ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 364 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
فارمی انڈوں کا ریٹ بھی 185 روپے درجن کی سطح پر مستحکم ہےجبکہ 360 انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار 430 روپے ہے۔