نواز شریف، مریم کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے اسکیم بنائی گئی:شہباز شریف

Shehbaz Sharif Tweet
کیپشن: Shehbaz Sharif Tweet
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  قائد حزب اختلاف و  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے اسکیم بنائی گئی، سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آنے سے اسکیم کا پتہ چلتا ہے۔

قائد حزب اختلاف و  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے اسکیم بنائی گئی، سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آنے سے اسکیم کا پتہ چلتا ہے ۔ شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو عظیم الشان اسکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا، وقت آگیا ہے غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔

  دوسری جانب لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، ایک دن حق اور سچ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔ نواز شریف، مریم کی سزا عدل کے ہر پیمانے کے مطابق ختم ہوچکی ہے۔ امریکی کمپنی نے آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی تجزیہ کیا ہے، امریکی کمپنی نے تصدیق کی کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، اعمال نامہ حاضر ہے جناب کا، گناہ پرعذر پیش کرنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔