جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ پر فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹازخمی

Firing case
کیپشن: Firing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :

سیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ضمانت کیلئے آے باپ بیٹے پرمخالفین نے فائرنگ کر دی جس سے باپ ارسلان  جاں بحق جبکہ بیٹا سہیل ارسلان زخمی ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیکس مین گیٹ پر صبح سوا نو بجے افسوس ناک واقع اس وقت پیش آیا جب تھانہ کاہنہ قتل کیس میں نامزد ارسلان  اوراسکے بیٹے سہیل ارسلان پر موٹر سائیکل سوار دو ملزموں نے فائرنگ کر دی گئی۔ فاِئرنگ کے نتیجہ میں ارسلان  موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا سہیل ارسلان شدید زخمی ہوگیا۔

 فائرنگ سے سیشن کورٹ کے باہر بھگدڑ مچ گی۔ملزم  موقع  سے فرار ہونے میں کامیاب  ہو گئے۔

 واقع کے بعد مقتول ارسلان کے چچا نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ ہماری دشمنی پرانی ہے۔ دونوں ایڈیشنل سیشن جج عمبرین قریشی کی عدالت میں قتل کیس میں ضمانت کے لئے آئے تھے۔

  واقعہ کے بعد ڈی آئی جی آپریشن ایس پی سیکیورٹی اور دیگر افسر موقع پر پہنچ گئے۔ایس پی رضوان کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ سیشن کورٹ کے انچارج انسپکٹر عابد حسین نے ایس پی رضوان کو کیس کی بریفنگ دی۔

  ّسیشن کورٹ واقعہ کے بعد وکلا  ، سائلین اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، وکلا کا کہنا تھا کہ جیسے سیشن کورٹ میں سیکورٹی سخت ہے باہر روڈ پر بھی ہونی چاہئے۔سیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر قتل ہونے مقتول ارسلان کی لاش مردے خانےاوربیٹا سہیل ارسلان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم پیشی پرسیشن عدالت آئے تومدعی نےفائرنگ کردی ۔ مقتول اورزخمی سادھوکی کے رہائشی تھے۔