بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) لاہور ائیرپورٹ سے برطانیہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، اے این ایف نے ائیرپورٹ کارگو سے کورئیر میں سے 13کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹی سی ایس کورئیر کمپنی کے دفتر سے 13 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔ منشیات پشاور کے رہائشی محمد اسماعیل نے برطانیہ کے لئے بک کروائی تھی۔ پارسل برمنگھم کے رہائشی راجہ عبدالمنان نامی شخص کے لیے بک کروایا گیا تھا۔ اے این ایف حکام نے منشیات قبضے میں لیکر بکنگ کروانے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔        

Azhar Thiraj

Senior Content Writer