عمر اسلم،ذوہیب بٹ :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شمیم اختر کے انتقال کی تصدیق کی۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں ہیں
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 22, 2020
Api jee Passed away
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا جہاں نواز شریف علاج کے لیے موجود ہیں جب کہ شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا اظہار تعزیت
وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے، وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر بہت افسوس اور دکھ ہے۔اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر بہت افسوس اور دکھ ہے۔اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) November 22, 2020
ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ شمیم اختر کی میت پاکستان لانے یا نہ لانے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ شریف فیملی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائے گی اور ان کا جسد خاکی کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا تاہم نواز شریف کے میت کے ساتھ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوبیگم شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دیدی گئی ، مسلم لیگ ن کی جانب سے لیگی رہنماﺅں کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی اور امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوآج پیرول میں رہائی مل جائے گی ۔
اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ بیٹوں کی طرح پیار اور دعائیں دیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) November 22, 2020
یاد رہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ لندن میں انتقال کرگئی ہیں، شمیم اختر کی عمر90 سال تھی اوروہ کافی عرصے سے علیل تھیں ،شمیم اختربیٹے نوازشریف کے ساتھ لندن میں مقیم تھیں، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔