دورہ نیوزی لینڈ:قومی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آگئیں

دورہ نیوزی لینڈ:قومی سکواڈ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : دورہ نیوزی لینڈ  سے  قبل قومی سکواڈ کے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئیں ، سکواڈ کل نیوزی لینڈ  کے لئے اڑان بھرے گا۔

قومی سکواڈ کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل لیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس آگئیں، سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹس سٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے، دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں 35 کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں، قومی ٹیم کیساتھ پاکستان شاہین ٹیم بھی نیوزی لینڈ جا رہی ہے،قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔

قومی سکواڈ کی اگلی کوویڈ ٹیسٹنگ نیوزی لینڈ پہنچنے پر ہوگی، نیوزی لینڈ پہنچ کر قومی ٹیم کو دو ہفتے کی سخت آئسولیشن کا سامنا کرنا ہوگا،قومی سکواڈ کل علی الصبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بیک ٹو بیک سیریز کھیل رہی ہے، دورہ انگلینڈ کے بعد زمبابوے کے خلاف سیریز اور پھر پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلے، اس لیے کھلاڑی پر اعتماد ہیں کہ نیوزی لینڈ میں اچھا کھیلیں گے اور اس کے لیے پرجوش ہیں۔ بیرون ملک ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، انگلینڈ میں پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، نوجوان کرکٹرز کی انفرادی کارکردگی بھی اچھی رہی، نیوزی لینڈ میں بھی ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے اس لیے امید ہے کہ نیوزی لینڈ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیا چیلنج ہے کیونکہ نئی ذمہ داری ملی ہے لیکن مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں لطف اندوز ہوں گا، میں نے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے، سرفراز احمد اور اظہر علی سے بہت کچھ سیکھا ہے، وائٹ بال کا نائب کپتان رہتے ہوئے بھی سیکھا ہے، سرفراز احمد اور اظہر علی سے مشاورت کروں گا لیکن فیصلے کا اختیار مجھے ہی ہو گا۔ میں نے ہمیشہ ذمہ داری لے کر کھیلا ہے، اب بھی کوشش یہی ہے کہ ذمہ داری نبھاؤں اور اچھا کھیل جاری رکھوں۔

ٹیم میں تین کپتانوں کی موجودگی میں خود پر دباؤ ہونے اور گروپنگ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، سب کھلاڑی بہت اچھے ہیں، ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، ہم بحثیت ٹیم گروپ ہوتے ہیں، گروپنگ والی بات نہیں ہے، سب اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer