سموگ کے باعث امتحانی نظام متاثر ہونے کا خدشہ

سموگ کے باعث امتحانی نظام متاثر ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: سموگ کے باعث تعلیمی سیشن کے بعد امتحانی نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر ٹیسٹ جنوری میں کرانے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں سموگ بڑھنےکے امکان کے باعث تعلیمی نظام کے بعد امتحانی نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر ٹیسٹ جنوری میں کرانے پرغورشروع کردیا۔ محکمہ تعلیم نےآوٹ ڈور سرگرمیوں پر پہلے ہی 20 دسمبر تک پابندی عائد کررکھی ہے، ذرائع کے مطابق روز روز چھٹی دینے کے باعث دسمبر کے مہینے میں امتحانی شیڈول متاثر ہوسکتا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ سموگ میں اضافہ ہوا توامتحانات دسمبر کی چھٹیوں کے بعد منعقد کرائے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer