سٹی 42: فلاحی تنظیموں کی استعدادکار بڑھانے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینے کیلئے تین روزہ خصوصی تربیتی پروگرام مکمل ہوگیا ۔ پروگرام کا انعقاد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور Community World Services Asia (CWSA) کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں پنجاب بھر سے مختلف این جی اوز اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تربیتی پروگرام میں پروجیکٹ سائیکل مینجمنٹ، پروپوزل رائٹنگ، دستاویزی نظام، ریکارڈ کیپنگ اور تنظیمی منصوبہ بندی جیسے اہم موضوعات پر شرکا کو عملی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت فراہم کی گئی۔ جس میں فلاحی اداروں کی مؤثر مینجمنٹ، شفافیت اور بہتر کارکردگی کے حوالے سےاہم نکات بتائے گئے ۔
کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیا کے کنسلٹنٹ محمد طیب نے مختلف تربیتی سیشنز کے دوران سادہ، دلچسپ اور عملی مثالوں کے ذریعے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود اداروں کو منظم انداز میں کس طرح کامیابی سے چلایا جا سکتا ہے۔ جس میں عملی مشقوں، گروپ ورک اور تجربات بھی کیے گئے ۔
پروگرام میں سیالکوٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، چکوال، اوکاڑہ، سرگودھا، بہاولنگر، خوشاب، رحیم یار خان اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے فلاحی تنظیموں کے نمائندے شریک تھے ۔
شرکاء نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے تربیتی پروگرام این جی اوز کی کارکردگی، شفافیت اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا ایسے پروگراموں کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تربیتی پروگرام کے اختتام پر تمام شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملے نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔
اس تربیتی پروگرام میں پنجاب بھر سے این جی اوز کے نمائندوں میں زاہد حسین ینگ بلڈ فاؤنڈیشن ، طارق حبیب خان عمل ،حبیب اللہ حسنہ ویلفئیر اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ، سید محمد ثقلین نقویریڈرز ، میاں محمد ادریس أس ، محمد جنید خان ، محمد سلیم شہزاد ، ڈاکٹر عبدالمک خان، محمد نعیم بٹ ، محمد عرفان عالم، عاطف عباس ، جمیل ڈوگر ، غلام مصطفیٰ ، مزمل شہزاد ، محمد افضال ، اصف رضا بیداری ، محمد عمران خوشاب ، عمرانہ سلمان ہوپ الائیو ویلفیئر آرگنائزیشن ، صنوبر عاشق ، زرتاشیہ کرن یوتھ ڈویلپمنٹ ، ڈاکٹر سعدیہ صدیقی ، غزالہ ملکے علاؤہ روبی ہاشم کرن ویلفیئر فاؤنڈیشن شریک تھے ۔