ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہستان کرپشن سکینڈل: مرکزی ملزم 14 ارب سے زائد اثاثوں سے دستبردار

کوہستان کرپشن سکینڈل: مرکزی ملزم 14 ارب سے زائد اثاثوں سے دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک رحمان: پشاور میں کوہستان کرپشن سکینڈل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مرکزی ملزم قیصر اقبال نے 14 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں سے دستبرداری اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو احتساب عدالت میں جج محمد ظفر کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے استفسار کیا کہ آیا وہ کسی دباؤ کے تحت اثاثوں سے دستبردار ہو رہا ہے یا نہیں جس کے جواب میں ملزم نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے دستبرداری سے متعلق دستاویزات پر دستخط کر دیے۔

نیب حکام کے مطابق ملزم کے گھر سے ایک کلوگرام سے زائد سونا، 5 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، 21 ہزار سعودی ریال، 8 ہزار امریکی ڈالر اور 9300 برطانوی پاؤنڈ برآمد ہوئے تھے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیرون ملک مقیم اپنے بھائی کے اکاؤنٹ میں ایک ارب روپے منتقل کیے جبکہ بے نامی افراد کے نام پر خریدی گئی جائیدادوں اور دیگر اثاثوں سے بھی دستبردار ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔