ویب ڈیسک: ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، بنوں اور پشاور کے شہری سب سے مہنگا آٹاخریدنے پر مجبور ہیں۔
دستاویز کے مطابق کراچی، بنوں اورپشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2700 روپے میں دستیاب ہے جب کہ اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2693 روپے33 پیسے اور راولپنڈی میں 2666 روپے67 پیسے میں دستیاب ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گوجرانوالہ میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2260 روپے، سیالکوٹ میں 2200 روپے ہے، لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2250 روپے اور فیصل آباد میں 2350 روپےمیں فروخت ہو رہا ہے۔
سرگودھا میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2200، ملتان میں 2266روپے 66 پیسے میں دستیاب ہے۔ بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2266 روپے 66 پیسے اور حیدرآباد میں 2600 روپے تک دستیاب۔
سکھر میں 20کلو کا تھیلا 2300 روپے اور بنوں میں 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کوئٹہ میں20کلوآٹے کا تھیلا 2670 اور خضدار میں 2400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔