ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرتہران پہنچ گئے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جاری ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے۔ تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام نے تہران آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔ 

سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکہ بات چیت ،خطے میں قیام امن  اور دیگر اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلی ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔