ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان کا سلمان خان کے حق میں ردعمل

ماہرہ خان کا سلمان خان کے حق میں ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے حق میں سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے فوٹوگرافرز کے رویے پر تنقید کی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سلمان خان ممبئی کے ایک ہسپتال میں عیادت کے بعد باہر نکلے تو پاپارازیوں نے ان کا پیچھا کیا اور مسلسل ان کی آنے والی فلم کا نام پکارتے رہے۔ اس صورتحال پر اداکار نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اشاروں سے سوال کیا کہ حساس جگہ پر بھی کیمرے کیوں پیچھا کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان نے یہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مختصر انداز میں ردعمل دیا، جسے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہوئی۔

بعدازاں سلمان خان نے بھی انسٹاگرام پر اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے نجی زندگی کے احترام کی اپیل کی اور کہا کہ ہر لمحے کو سنسنی خیز بنا دینا درست نہیں، بعض اوقات انسان کو اپنی ذات کے ساتھ وقت گزارنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سلمان خان کی ایک تنہا تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کی ذہنی کیفیت سے متعلق قیاس آرائیاں کی گئی تھیں، تاہم اداکار نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کی محبت میں خوش ہیں۔