ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں چوری اور نقب زنی کے ہزاروں مقدمات، کینٹ ڈویژن سرفہرست

لاہور میں چوری اور نقب زنی کے ہزاروں مقدمات، کینٹ ڈویژن سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: رواں سال کے دوران لاہور میں چوری اور نقب زنی کے ہزاروں مقدمات درج کیے گئے ہیں، پولیس ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر 17 ہزار 968 چوری جبکہ 689 نقب زنی کے مقدمات رپورٹ ہوئے۔

چوری کے مقدمات میں کینٹ ڈویژن لاہور 3990 وارداتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ صدر ڈویژن لاہور 3910 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور 3866 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اسی طرح سٹی ڈویژن لاہور میں 2820، اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہور میں 1992 جبکہ سول لائنز ڈویژن لاہور میں 1390 چوری کے مقدمات درج ہوئے۔

نقب زنی کے مقدمات میں بھی کینٹ ڈویژن 218 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن 152 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن 120 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق سٹی ڈویژن میں 100، سول لائنز ڈویژن میں 50 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 49 نقب زنی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔