ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کو شدید دھچکا، مطلوبہ اسٹاف کی کمی کے باعث عملدرآمد متاثر

کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کو شدید دھچکا، مطلوبہ اسٹاف کی کمی کے باعث عملدرآمد متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: محکمہ صحت پنجاب کا کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام مطلوبہ قابلیت کے حامل سٹاف نہ ملنے کے باعث مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق پروگرام کو ٹھیکے پر دیا گیا تھا تاہم ٹھیکہ لینے والے ادارے مطلوبہ معیار کے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز بھرتی کرنے میں ناکام رہے  محکمہ صحت کی جانب سے سی ای او ہیلتھ پنجاب کو بھرتیوں میں ٹھیکیداروں کی مدد کرنے کی ہدایت دی گئی، تاہم سی ای اوز ہیلتھ بھی مطلوبہ عملے کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بطور کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر کام کرنے کیلئے مطلوبہ قابلیت کا حامل ہیومن ریسورس دستیاب نہ ہونے کے باعث پروگرام کی فعالیت متاثر ہوئی ہے۔

پروگرام فعال نہ ہونے کی وجہ سے صحت عامہ سے متعلق مختلف منصوبوں کی کارکردگی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔