شہزادخؒان: رواں مالی سال 2025-26 کے معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی ایکسپورٹ میں 6 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ امپورٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2025 سے اپریل 2026 تک پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ 25 ارب 210 ملین ڈالر رہی اسی عرصے کے دوران امپورٹس میں 7 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی درآمدات 57 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
معاشی رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ 21 فیصد اضافے کے بعد 32 ارب ڈالر سے بھی بڑھ گیا ہے جبکہ دوسری جانب ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی جہاں ایکسپورٹ میں ایک اعشاریہ 2 بلین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات 15 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔