ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک صارفین کیلئے اہم خبر،  عید تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

بینک صارفین کیلئے اہم خبر،  عید تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر ملک بھر میں بینکاری نظام سے متعلق اہم اعلان سامنے آ گیا۔

مرکزی بینک نے سرکاری تعطیلات کے دوران تمام دفتری اور کاروباری سرگرمیاں عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 سے 28 مئی 2026ء تک تین روزہ تعطیلات ہوں گی، جس دوران بینک دولتِ پاکستان کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منگل سے جمعرات تک جاری رہنے والی تعطیلات کے دوران بینکنگ اور دفتری امور معطل رہیں گے جبکہ صارفین معمول کی خدمات حاصل نہیں کر سکیں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق تعطیلات کے اختتام کے بعد 29 مئی بروز جمعہ سے تمام دفاتر دوبارہ معمول کے مطابق کھل جائیں گے اور بینکاری سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے اس تعطیلاتی شیڈول سے تمام مالیاتی اداروں اور متعلقہ بینکوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے تاکہ انتظامات بروقت مکمل کیے جا سکیں۔