ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انمول پنکی کے مبینہ شوہر سابق انسپکٹرکیخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا

انمول پنکی کے مبینہ شوہر سابق انسپکٹرکیخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: ’’کوکین کوئین‘‘ انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر سابق انسپکٹر رانا محمد اکرم کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا۔
عدالت نے سابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ رانااکرم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے نگار چودھری کی درخواست پر ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی،سابق انسپکٹر رانااکرم پر گھر میں غیر قانونی چھاپہ اور55 لاکھ روپے مالیت کا سامان لے جانے کا الزام ہے۔
یاسمین تبسم عرف نگار چوہدری کی درخواست پر عدالت نے دفعہ 22-A، 22-B کے تحت ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سی سی پی او آفس کی انکوائری رپورٹ میں رانا محمد اکرم کو بدانتظامی اور غلط رویے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی 5 اگست 2024 کی رپورٹ میں چھاپے سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی بعد ازاں انکوائری میں الزامات ثابت نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا،نگار چوہدری نے دوسری انکوائری رپورٹ کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔اے آئی جی انسپیکشن اور اے آئی جی کمپلینٹس نے 21 جولائی 2025 کو ڈی نوو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

آئی جی پنجاب کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ رانا محمد اکرم 14 فروری 2025 کو ریٹائر ہو چکے ہیں،عدالت نے قرار دیا کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود الزامات کی قانونی حیثیت ختم نہیں ہوتی ،درخواست میں گھر میں زبردستی داخل ہونے، غیر قانونی حراست اور دیگر قابل دست اندازی پولیس جرائم کے الزامات شامل ہیں،عدالت نے قرار دیا کہ شکایت میں قابل دست اندازی پولیس جرائم کے واضح عناصر موجود ہیں۔الزامات کی حقیقت کا تعین ایف آئی آر کے بعد تفتیش کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق شکایت کو قانون کے مطابق رجسٹر کر کے تفتیش آگے بڑھائی جائے۔