ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو سستی بجلی اور ماحول دوست توانائی نظام کی فراہمی حکومت کی  اولین ترجیح ہے:فیصل ایوب کھوکھر

عوام کو سستی بجلی اور ماحول دوست توانائی نظام کی فراہمی حکومت کی  اولین ترجیح ہے:فیصل ایوب کھوکھر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت محکمہ توانائی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں جدید توانائی منصوبوں، سولرائزیشن اور ماحول دوست اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا اوراجلاس میں آذربائیجان کی طرز پر پنجاب میں ویسٹ ٹو انرجی اور بائیو گیس منصوبوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران سرکاری عمارتوں، تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے میں سولرائزیشن کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ لاہور کی گجر کالونی میں کاربن کیپچر اور بائیو گیس منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام نے پنجاب کی مویشی منڈیوں اور کیٹل کالونیز میں بائیو گیس پلانٹس نصب کرنے کی تجویز بھی پیش کی، جس کا مقصد جانوروں کے فضلے کو قابلِ استعمال توانائی میں تبدیل کرنا اور متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا ہے۔

وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو کلین اور اسمارٹ انرجی ماڈل کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے تاکہ ماحول دوست اور پائیدار توانائی نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ آذربائیجان نے پنجاب میں ویسٹ ٹو انرجی، سولرائزیشن اور بائیو گیس منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس سے مستقبل میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جدید ویسٹ ٹو انرجی، بائیو گیس، کاربن کیپچر اور دیگر متبادل توانائی منصوبوں کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔