ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کے بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، پاکستان پوری قوت سے حملہ کرے گا؛ وزیرِدفاع

سکول کے بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، پاکستان پوری قوت سے حملہ کرے گا؛ وزیرِدفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عام افراد خاص طور پر سکول کے بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، پاکستان پوری قوت سے حملہ کرے گا اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ 

خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھارت کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی ہے،ہم بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریں گے، ہم اپنے دعوؤں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی ایل اے اور بھارت کے درمیان تعلقات سب پر عیاں ہیں، کیونکہ ان کی قیادت نئی دہلی میں موجود ہے، ہم پر جو الزامات لگائے گئے وہ بے بنیاد تھے، لیکن بی ایل اے ایک بھارتی ایجنٹ کی طرح لڑ رہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بی ایل اے اور ٹی ٹی پی بھارت کے ایجنٹ ہیں،ان کا مذہب اور قوم سے کوئی تعلق ہیں، بھارت ان کی مالی معاونت کر رہا ہے اور یہ یہاں خونریزی میں ملوث ہیں، پاکستان پوری قوت سے حملہ کرے گا اور کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، عام افراد خاص طور پر سکول کے بچوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلگام حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جسے بھارت نے قبول نہیں کیا، دنیا کو آگاہ کیا جانا چاہیے کہ نریندر مودی کی حکومت ایک جھوٹے واقعے کو ایٹمی جنگ کی بنیاد بنانے کے لیے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رہی ہے، پاکستان ایٹمی تصادم کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر ہمارے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کیے گئے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، اس کے باوجود بھارت نے رات کی تاریکی میں ہمارے اڈوں پر حملہ کیا۔