سٹی 42: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر جیل ہیلتھ ریفارمز پر خصوصی اجلاس ہوا، صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت کی
اجلاس میں پنجاب بھر کے جیل ہسپتالوں میں مسائل کا جائزہ لیا گیا،آئی جی جیل پنجاب میاں فاروق نذیر نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ،سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، سپیشل سیکرٹری عون عباس ،جیل ہیلتھ ریفارمز پر محکمہ صحت کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹر شاہجہاں بھی شریک ہوئے
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا جیل ہیلتھ ریفارمز کےتحت قیدیوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، آئندہ اے ڈی پی میں جیل ہسپتالوں کو مزید فنڈز فراہم کئےجائیں گے، پنجاب بھر کی جیلوں کے ہسپتالوں کے ری ویمپنگ پلان کو شامل کرنے کی ہدایت کی ، جیل ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کسی صورت برداشت نہیں، صوبہ بھر کی جیل ہاسپٹلز میں ایچ آر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، صوبائی وزیر صحت و آبادی کا جیل ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس مزید بہتر کرنے کا حکم دیا ،جیلوں کے ہسپتالوں میں جدید آلات طب اور ایمبولینس مہیا کی جائیں گی،صوبائی وزیر صحت و آبادی کا جیل ہسپتالوں میں ڈائیلسز کا منظم نظام متعارف کروانے کا حکم بھی دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App