طلحہ اشرف : ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے منسلک نیاز بے روڈ پر منی پٹرول سٹیشن قائم،دکانوں پر پٹرول مشینیں نصب۔ضلعی انتظامیہ کی پابندی کے باوجود غیرقانونی کاروبار دھڑلے سے جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رہائشی علاقوں میں دکانوں پر پٹرول سٹیشن بنانا غیر قانونی ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ چوک سے منسلک نیاز بے روڈ پر منی پٹرول سٹیشن چلائے جا رہے ہیں۔ رہائشی علاقے میں چھوٹی چھوٹی دکانوں پر پٹرول مشینیں نصب کررکھی ہیں ۔منی پٹرول سٹیشن رہائشی علاقے میں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ سے منی پٹرول سٹیشن بندکروانے کا مطالبہ کیا ہے۔