ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ایئرپورٹ سے گرفتار

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ایئرپورٹ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 11 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قتل، اقدام اور دہشتگردی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت عمران خان کے نام سے ہوئی۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جسے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے  کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ 11 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت سال 2014 میں تھانہ سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔ 

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔