با صلاحیت افرادی قوت کو  یکساں مواقع کی فراہمی تک چین سےنہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف کی کوئٹہ میں گفتگو

Prime Minister Shahbaz Sharif, Quetta, City42
کیپشن: کوئٹہ میں مسلم لیگ نون کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی با صلاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوئٹہ دورہ کے دوران ان سے بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال،صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے پارٹی رہنماؤں کو سلام بھی پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایک ہفتے کے دوران یہ میرا بلوچستان کا دوسرا دورہ ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہا ہوں، بلوچستان کی با صلاحیت افرادی قوت کو ترقی کے  یکساں مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کی ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی۔ مسلم لیگ ن کے بلوچستان نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سیلاب متاثرین کے دکھوں پر مرہم رکھنے پر پوری مرکزی قیادت آپ کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔