پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،ایک اور رہنما نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،ایک اور رہنما نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا،چودھری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی کو   چھوڑنےکافیصلہ کر لیا۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-05-22/news-1684753462-2116.jpg

پی ٹی آئی کی پرتشدد پالیسی پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے،چودھری وجاہت حسین نےپرویزالہٰی سےبھی راہیں جداکرلیں،چودھری وجاہت حسین آج دوبارہ مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کرینگے ۔

 دوسری جانب پی ٹی آئی کو فیصل آباد سے بھی بڑا دھچکا لگ گیا، پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا بھی اڑان بھرنے کو تیار ہیں،  سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ آج کسی بھی وقت پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سابق مشیر امین اسلم اور پنجاب کے کئی ارکان صوبائی اسمبلی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer