وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں 34ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کر دیا

Prime Minister Shahbaz Sharif, 34th National Games, Quetta, City42
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں 34ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کر دیا
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں 19 سال بعد منعقد ہونے والے کھیلوں کے34ویں قومی مقابلوں کا  آج پیر کی سہ پہر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اپنے افتتاحی خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  تاریخی شہر میں کھیلوں کا انعقاد ملک سے محبت کا عظیم شاہکار ہے۔ 
وزیراعظم نے قومی کھیلوں میں شریک چھ ہزار اتھلیٹوں کے جوش و جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے ملک میں اور بیرون ممالک میں نام روشن کیا ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نےبیرو ن ممالک میں سبز ہلالی جھنڈے کو مزیدبلند کیا ۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ہر میدان میں کامیابی سمیٹ سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا ماضی میں ہماری حکومت نے لیپ ٹاپ تقسیم کی۔ ماضی میں ہم نےسکول بنائے ،کھیلوں ے میدان سجائے۔
 نے کہا کہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جس کے نوجوان تندرست وتوانا ہوں ۔