ن لیگ کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

ن لیگ کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: deviant member
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) 209 پی پی رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر کو دے دیا۔ ایم پی اے فیصل خان نیازی کا تعلق ن لیگ کے منحرف ارکان سے ہے۔

تفصیلات کےمطابق ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفیٰ اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔ 

فیصل نیازی خانیوال کے حلقہ پی پی 209 سے 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور بعد میں تحریک انصاف کو جوائن کرلیا تھا،فصیل نیازی نے اپنا استعفی سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کودیا ۔

فیصل خان نیازی کا کہناتھا کہ خوشی اور ہوش وحواس میں اپنا استعفا دےرہا ہوں،مسلم لیگ ن کی سیاست سے اب کوئی تعلق نہیں ہے،بہت پہلے مسلم لیگ ن سے راستے جدا کرچکے۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-05-22/news-1653221834-3563.jpg
 

API Response:

M .SAJID .KHAN

Content Writer