لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو عارضی طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا، طلب و رسد برابر ہونے پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

ذرائع کے مطابق لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے بجلی صارفین کو عارضی ریلیف دیا ہے جس کے تحت چھٹی کے روز شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں شیڈول کے مطابق دو سے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مارکیٹس بند ہونے کی وجہ سےطلب میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اتوار کے روز لیسکو کی ڈیمانڈ تین ہزار نو سو میگا واٹ تک رہی جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہمی چار ہزار ایک سو میگاواٹ تک کی گئی، اس طرح طلب ورسدبرابرہونے پر لاہوریوں کو عارضی طور پر ریلیف دیدیا گیا۔