عام انتخابات  کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا اقدام

عام انتخابات  کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات  کے لئے ملک بھر  میں ڈسپلے سنٹرز قائم  کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  عام انتخابات  کے لئے   غیر حتمی  انتخابی  فہرستوں  کی اشاعت   کے لئے ملک بھر  میں ڈسپلے سنٹرز قائم  کر دیئے ہیں، ملک بھر  میں 20159 ڈسپلے سنٹرز  تعلیمی  اداروں  اور سرکاری  عمارتوں  میں  قائم  کیے گئے ہیں، صوبہ پنجاب 12037، سندھ  3609 ، خیر  پختونخوا ہ میں 3040 جبکہ بلوچستان  میں 1473 ڈسپلے سنٹر زقائم کیے گئے, یہ ڈسپلے سنٹرز 21 مئی تا 19 جون قائم رہیں گے ۔

   غیر حتمی  انتخابی  فہرستیں عوام الناس  کے معائنہ  کے لئے ڈس پلے سنٹرز پر رکھ دی گئیں، ووٹرز اپنے  اور اپنے  اہل خانہ کے ناموں  کے اندراج اورکوائف  کی جانچ  پڑتال  کرسکتے ہیں, اہل افراد جن کا ووٹ  درج  نہیں  وہ  شناختی  کارڈ  کے مستقل  یا عارضی  پتہ  کےمطابق  اپنا ووٹ  درج کروا سکتے ہیں جبکہ کسی غیر متعلقہ ،  فوت شدہ ووٹر کے ووٹ کا اخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے۔

  اندراج ، اخراج  و درستگی کے لئے فارم  ڈسپلے سنٹرز کے علاوہ  ،ڈسٹرکٹ  الیکشن کمشنر ، اسسٹنٹ  رجسٹریشن  افسران  کے دفاتر اور  اور الیکشن کمیشن  کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہے۔