پنجاب اسمبلی کے دروازے بند،پولیس نےکنٹرول سنبھال لیا

پنجاب اسمبلی کے دروازے بند،پولیس نےکنٹرول سنبھال لیا
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انتظامیہ نے پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے اور اسمبلی کے دروازوں کے سامنے خار دار تاریں لگا دی گئیں۔

 ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی  کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں، اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی سیکریٹریٹ نہیں جانے دیا جار ہا ۔ پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

دوسر ی جانب اسمبلی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی اندر نہیں جانے دیا جا رہا، اسمبلی کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے افسران کی گرفتاریوں کے پیش نظر پولیس کو الرٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کے 30 مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر کے آج  ایک بجے اجلاس طلب کررکھا ہے۔ اجلاس آج طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے، اس سے قبل 28 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کارروائی کے بغیر ہی اسے 16 مئی تک مؤخر کردیا گیا تھا۔

16 مئی کو ہونے والا اجلاس بھی انعقاد سے پہلے ہی 30 مئی تک موخر کردیا گیا تھا۔