گرمی سے ستائے عوام ہوجائیں تیار؛بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

گرمی سے ستائے عوام ہوجائیں تیار؛بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹھندی ہواؤں کے چلنے سےگرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی بھی کردی جبکہ ملک کچھ حصوں میں بادلوں برسنے کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں تیز ہوائیں چلنے لگیں، مختلف علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا، سارا دن گرمی رہنے کے بعد شام ہوتے ہی لاہور کے موسم میں تبدیلی آگئی، تیز ہوا چلنے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم اسی طرح خوشگوار رہے گا، دھوپ اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا،

دوسری جانب فیصل آباد اور گردونواح میں آندھی کے بعد بارش ہوئی،شہر کا موسم بارش سےخوشگوار ہوگیا،گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سہانے موسم سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،تیز آندھی اور بارش کے باعث فیسکو کا بجلی ترسیلی نظام درہم برہم ہوگیا، فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی،ساہیوال ساہیوال کے گردونواح میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سسلہ شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روزاسلام آباد میں آندھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار ، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے، منڈی بہاؤالدین، گو جرانوالہ،گجرات، سیالکوٹ ، نارووال ساہیوال ، اوکاڑہ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  میانوالی ، سرگودھا، بھکر، ڈی جی خان اورلیہ ،خیبرپختونخوا دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، چترال ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان ، نوشہرہ ، صوابی، کرم ، کو ہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک ، ٹانک ، ڈی آئی خان اوروزیر ستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سندھ  اور  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer