رکشہ ڈرائیور نےبھیک مانگنے والی لڑکی کو جیون ساتھی بنالیا؛دلچسپ کہانی

رکشہ ڈرائیور نےبھیک مانگنے والی لڑکی کو جیون ساتھی بنالیا؛دلچسپ کہانی
کیپشن: love marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)رکشہ چلانے والے نےبھیکارن سے پسند کی شادی کردی،عذرہ سولنگی اور غلام شبیر عمرانی نے عدالت میں پسند کی شادی کرلی۔

تفصیلات کےمطابق رکشہ چلانے والےنےبھیک مانگنے والی لڑکی کواپنی شریک حیات بنالیا،دنوں نے باقاعدہ رضامندی کے ساتھ نکاح کیا اور ازداوجی زندگی کا نیا سفر شروع کردیا،شادی کرنے والے جوڑنے کا تعلق شہر قائد سے ہے،جوڑنے شادی سیشن کورٹ لاڑکانہ میں پسند کی شادی کی،غلام شبیر عمرانی رکشہ چلاکراپنا گزر بسر کررہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عذرہ سولنگی اور غلام شبیر عمرانی نے عدالت میں پسند کی شادی کی، غلام شبیر عمرانی نے بتایا کہ وہ کراچی موسمیات کے علاقے میں رکشہ چلاتا تھا اور عذرہ سولنگی وہاں پر بھیک مانگتی تھی، عذرہ سولنگی کے والدین انہیں بھیک مانگنے پر مجبور کرتے تھے، جب عذرہ سے پسند کی شادی کی تو والدین کو غیرت آگئی اور جان لیوا دھمکیاں دینے لگے،تاہم اب دونوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

عذرا کے والدین اس شادی سے خوش نہیں ہیں جس کے باعث دونوں نے اپنی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،غریب جوڑے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ پرسکون ہو کے خوشیوں بھری زندگی گزار سکیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer